پنجگور:پنجگور تبلیغی مرکز فیڈر خدابادان میدان کربلا کا منظر پیش کرنے لگا شدید سردی میں بوڑھے ضعف العمر اور بچے سردی سے کھپکپا رہے ہیں لیکن واپڈا حکام ہاتھ گود میں رکھ کر تماشائی بین کا کردار ادا کررہی ہے گزشتہ ماہ نومبر سے تاحال پورے ایک لاکھ کے قریب ابادی کو دو گھنٹے کی ٹپ ٹائم بجلی سو وولٹ سپلائی کی جارہی ہے اس کم وولٹیج بجلی سے تمام ضروریات زندگی کے آلات نے چلنے سے انکار کردیا ہے انرجی سیور بلب جو انتہائی کم وولٹیج سے چلتی ہے وہ بھی روشنی دینے سے قاصر ہے محکمہ واپڈا کا کہنا ہے کہ فیڈر اوور لوڈ کی وجہ سے ڈوان ہوچکی ہے اس لیے ٹرپ کرکے چلتی نہیں ہے عوامی حلقے کا کہنا ہے کہ واپڈا لوڈ شیڈنگ دوران کو تبدیل کرے تو اس میں فرق واضح ہوسکتی ہے لیکن محکمہ اپنی ضد پر اڑی ہے ٹیکنیکل وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ تبلیغی مرکز کے لوڈ شیڈنگ کو رد و بدل کیا جائے تو انکی امپیئر میں کمی بیشی ہوجائے گی جس سے فیڈر حتی لوسہ چل سکے گی لیکن واپڈا نے تبلیغی مرکز فیڈر خدابادان کی لوڈ شیڈنگ ٹپ ٹائم کرکے مشکلات میں اضافہ کردیا گیا عوامی حلقے اور اہلیان تبلیغی مرکز کے متاثرین نے بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ سے اپیل کی ہے کہ تبلیغی مرکز فیڈر خدابادان کے مسلے کا نوٹس لے کر عوام کے مشکلات حل کریں۔