کوئٹہ عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2021کے شروع میں زیر التوامقدمات4248تھے

کوئٹہ: عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2021کے شروع میں زیر التوامقدمات4248تھے۔ سال2021کے دوران6601مقدمات دائر ہوئے جبکہ 31دسمبر2021تک 6741مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس وقت عدالت عالیہ میں زیر التوامقدمات کی تعداد 4108ہے۔اسی طر ح سال 2021کے شروع میں ما تحت عدلیہ میں زیر التوامقدمات 16034تھے۔سال 2021کے دوران ماتحت عدلیہ میں 59293مقدمات دائر ہوئے جبکہ 59652مقدمات کا فیصلہ کیا گیا ۔اس وقت بلو چستان کی ماتحت عدالتوں میں زیر التو امقدمات کی تعداد 15675ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.