محرم الحرام قربانی اور تحمل صبر و استقامت کا درس دیتا ہے؛ شوبز شخصیات

محرم اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے طاقت کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے
لاہور:محرم ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں ،صبر ، برداشت، استقامت حق گوئی اور اعلیٰ انسانی اقدار کے تحفظ کے لیے طاقت کے سامنے ڈٹ جانے کا پیغام دیتا ہے محرم الحرام قربانی اور تحمل صبر و استقامت کا درس دیتا ہے.

اس ماہ مقدس ہمیں مذہبی منافرت اور دوسروں کی دل آزاری سے گریز کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہارشوبز کے ستاروں فلم ڈائریکٹر ساجد علی ساجد،رائٹر ڈاکٹر بی اے خرم،اداکارہ روز بٹ،اداکارہ راحیلہ آغا،اچھی خان ،جرار رضوی ، آغا حسن عسکری ،پرویز کلیم ،اشفاق کاظمی ،کمال پاشا،قاسم شاکر،سنگر حنا ملک، علی چوہدری،سنگر مناھل خان،سنگر امیر احمد،علی اصغر،شاعر زکیر احمد بھٹی ،اسحاق ڈاراور ارم ملک نے یو این پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ ہجرت نبویؐ کے موقع پر انصار اور مہاجرین کی باہمی اخوت ‘ اتحاد اور یگانگت کے جذبات کے فروغ کی یاد بھی دلاتا ہے جو مثالی فلاحی معاشرے کی بنیادثابت ہوئے کسی بھی ملک کی ترقی کا انحصار اس کی درست سمت کے تعین پر ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.