اسلام آباد:سکھر بیراج پر 3 لاکھ 84 ہزار کیوسک پانی کا ریلا پہنچ گیا جبکہ گڈو بیراج پر 4 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ ارسا کے مطابق دریاؤں میں پانی کا مجموعی بہاو3 لاکھ 3ہزارکیوسک ، ڈیموں میں پانی کا ذخیرہ 78 لاکھ ایکڑفٹ ہے، دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 1 لاکھ 65 ہزاراوراخراج 1 لاکھ 36 ہزارکیوسک،تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 52 لاکھ ایکڑفٹ اور دریائے کابل میں نوشہرہ کیمقام پر41 ہزارکیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے ۔چشمہ بیراج پرپانی کا بہاؤ1 لاکھ 69 ہزارکیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پرپانی کا بہاؤ38 ہزارکیوسک ہے،منگلاڈیم سے 10 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے،منگلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 23 لاکھ ایکڑفٹ ہے تاہم تونسہ بیراج پرپانی کا بہاؤ کم ہونے لگا اور وہاں پر پانی کا بہاؤ1 لاکھ 26 ہزارکیوسک ہے، دریائے چناب میں مرالہ کیمقام پرپانی کی آمد 58 ہزارکیوسک ہے، کوٹری بیراج پرپانی کی آمد 1 لاکھ 92 ہزارکیوسک ہے، ارسا کا کہنا ہے کہ 1 لاکھ 84 ہزارکیوسک پانی سمندربرد ہورہا ہے اوریکم اپریل سے اب تک 41 لاکھ ایکڑفٹ پانی سمندربرد ہوچکا ہے#/s#