وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے ہمیشہ متحد اور تیار رہیں گے ،اسسٹنٹ کمشنر حب

بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں 6ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل کر رہے تھے ۔ریلی میں ڈسٹرکٹ کونسل چیئرمین جاوید جمالی میئر میونسپل کارپوریشن حب وڈیرہ بابو فیض،محمد شیخ تحصیلدار حب مرتضیٰ رند سمیت سول سوسائٹی کے نمائندوں، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
شرکاءنے قومی پرچم تھامے نعرے لگائے اور افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ۔ریلی اسسٹنٹ حب کے دفتر سے شروع ہوکر بلدیہ ریسٹ ہائوس کے سامنے اختتام پذیر ہوئی ۔ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر حب سیف علی مغل اور حب سول سوسائٹی کے چیئرمین مولانا یعقوب ساسولی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے ،ہندوستان نے جب بھی وطن عزیز کی جانب میلی نگاہ سے دیکھا تو اسے منہ کی کھانی پڑی ۔

انہوں نے پاک افواج کے شہداءکو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ 6 ستمبر پاکستان کی تاریخ کا سنہری دن ہے جب افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر پوری قوم کو سرخرو کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے شہداءاور غازیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے اور ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ وطنِ عزیز کے دفاع اور سلامتی کے لیے ہمیشہ متحد اور تیار رہیں گے۔ ریلی کے شرکاءنے پاکستان کی بقا، سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعائیں بھی کیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.