کوئٹہ(روزنامہ ہمت) کوئٹہ زلزلے کے شدید جھٹکے ، شہری گھروں سے نکل آئے ، ازانیں دینا شروع کردیں
زلزلے کے ممکنا نقصانات کے پیش نظر ہرنائی میں طبی ایمرجنسی نافذ کردی گئی، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی
زلزلے کی شدت 5.9گہرائی 10 کلو میٹرلوکیشن 10 کلو میٹر نارتھ نارتھ ایسٹ آف ہرنائی
ہرنائی اور گرد و نواح میں نقصانات کی اطلاع کے پی نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سمیت تمام مراکز صحت میں ڈاکٹرز اور عملہ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لیا گیا ، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی مکانات اور چھتیں منہدم ہونے کی اطلاعات ہیں جن سے جانی نقصانات کا خدشہ ہے، پارلیمانی سیکرٹری صحت بلوچستان ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر اور ایم ایس فوری طور پر ڈی ایچ کیو پہنچ کر انتظامات کا جائزہ لیں ، پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی ہدایت