آئی جی ایف سی ساوتھ لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی

تربت ،،،

آئی جی ایف سی ساوتھ لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی نے رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید سے ان کی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر علاقہ کے دیگر قبائلی رہنماوں کے علاوہ سیکورٹی فورسزکے دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے رکن اسمبلی لالہ رشید نے آئی جی ایف سی ساوتھ لیفٹینٹ جنرل سرفراز علی کی بلوچستان بلخصوص مکران میں امن وامان کی صورتحال سمیت علاقہ کی ترقی میں کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ہماری سیکورٹی فورسز نے امن کو قائم کرنے کے لئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں جن پر ہم اپنے شہداء کو خراج عقدت پیش کرتے ہیں ،انہوں نے کہا صوبہ آج اپنے سیکورٹی فورسسز کےشہداء کی قربانیوں کے باعث ترقی کی راہ پر گامزن ہےصوبے کے عوام اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور وہ دن دور نہین جب پسماندہ بلوچستان کے عوام دیگر صوبوں کے عوام کے مقابلے میں نہ آئیں ،،،

Leave A Reply

Your email address will not be published.