کوہلو میں مسلسل چار دن سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا

کوہلو: کوہلو میں مسلسل چار دن سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ضلع اس وقت شدید سردی کے لپیٹ میں ہے جبکہ بالائی علاقوں پہاڑوں میں سائبیرین ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے ضلع بھر میں گزشتہ روز دن بھر مطلع جزوی ابرالود، برفیلی ہوائیں چلی ہیں کالی گھٹاوں سرد ہواہوں،دن بھر سورج کی آنکھ مچولی کے باعث سردی کی شدت برقرار رہی بارش کے باعث سب تحصیل تمبو سمیت مختلف فیڈر ٹرپ کرگئے مختلف علاقوں میں پچھلے چار دنوں سے بجلی غائب ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے کیسکو کے مطابق بارش کے باعث مختلف فیڈر ٹرپ کرگئے جنہیں بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.