*وزیراعظم پاکستان سے گورنر بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ ۔۔۔ گورنر مندوخیل نے حالیہ ہنہ اوڑک میں دہشتگردانہ واقعہ کی سنگینی اور آمن و امان کے حوالے سے صوبہ میں مجموعی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا*
کویٹہ7جولائی: وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے صوبہ میں آمن و امان کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص ہنہ اوڑک میں ہونے والے حالیہ دہشت گردانہ حملے متعلق آگاہ کیا۔ گورنر نے ہنہ اوڑک کے دہشتگردانہ واقعہ کی سنگینی اور حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور سخت اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ متاثرہ علاقے میں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ اور ہونے والے نقصانات کی تلافی کیلئے فیصلہ کن کارروائی اور اقدامات ضروری ہے۔ سیکیورٹی اور استحکام کو تیزی سے بہتر بنانے کیلئے متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کے درمیان مزید روابط بڑھانے کو ترجیح دی جائیگی۔