ٴایف آئی اے بلوچستان کی بڑی کارروائی؛ سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام

ایف آئی اے بلوچستان زون کے عملے نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران اور دیگر ممالک جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور مجموعی طور پر 84 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق پہلی کارروائی میں جیوانی کے علاقے سے 60 افراد کو گرفتار کیا گیا، جو غیر قانونی طریقے سے سمندر کے راستے ایران جا رہے تھے۔

گرفتار ملزمان میں 9 کا تعلق گوجرانوالہ، 19 کا مالاکنڈ، 16 کا بنوں، 9 کا لوئر دیر، 3 کا اپر دیر اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔ ان کے خلاف 4 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی ایف آئی اے گوادر سرکل کے عملے نے کی، جس میں مزید 24 افراد کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔ ان میں 11 کا تعلق گوجرانوالہ، 7 کا حافظ آباد اور 6 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان ایران سے آگے دیگر ممالک جانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایف آئی اے نے ان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.