کوئٹہ : ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس فورس کے عملے نے سوراب کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے موٹرسائیکل قبضے میں لے لی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکرٹری ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس ڈاکٹر محمداسلم بلوچ ڈائریکٹر جنرل سائوتھ زون محمد زمان کی ہدایت پرعملے نے سوراب کے علاقے میں خفیہ اطلاع ملنے پرمشکوک موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ دیا موٹرسائیکل سوار موٹرسائیکل بھگا کر ویران مقام پر موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوگیا ایکسائز کے عملے نے موٹرسائیکل قبضے میں لیکر اس میں سامان میں چھپائی گئی بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے موٹرسائیکل قبضے میں لیکر کارروائی شروع ہوگئی۔