بوئنگ چین میں 737-800 بی سی ایف طیاروں کی تبدیلی کی صلاحیت کو بڑھائے گا

بیجنگ (شِنہوا)بوئنگ اور تائیکو (شان ڈونگ) ایئر کرافٹ انجینئرنگ کمپنی لمیٹڈ (ایس ٹی ایای سی او) چین میں 737-800 بوئنگ تبدیل شدہ مال بردار جہاز (بی سی ایف) کی صلاحیت کو بڑھائے گا ۔بوئنگ چائنہ نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بوئنگ 2022میں چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے شہر جنان میں ایس ٹی ایای سی او کی سہولت پر 737-800 بی سی ایف طیاروں کی تبدیلی کی دو لائنیں شامل کرے گا جو کہ تبدیل شدہ مال بردار جہازوں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا اقدام ہے۔یہ دو نئی لائنیں مسافر بردار طیاروں سے مال بردار ہوائی جہاز کی تبدیلی کا کام بالترتیب پہلی سہ ماہی میں اور سال 2022 کے وسط تک شروع کر دیں گی، جب یہ دونوں نئی لائنیں فعال ہوں گی تو ایس ٹی ایای سی او کے پاس 737-800 بی سی ایف پر توجہ مرکوز کرنے والی سات کنورژن لائنیں دستیاب ہوں گی۔یہ 737-800 بی سی ایف ایک تنگ جسامت والاتبدیل شدہ مال بردار ماڈل ہے، جسے دنیا بھر میں 19 صارفین سے 200 سے زیادہ آرڈرز اور یقین دہانیاں موصول ہوئی ہیں۔بوئنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 20 برسوں کے دوران 1 ہزار 720 مال بردار تبدیلیوں کی ضرورت ہوگی، ان میں سے 1 ہزار 200 تنگ جسامت والیتبدیل شدہ مال بردار جہاز ہوں گے، جن میں سے 40 فیصد مانگ ایشیائی کیرئیرز سے آئیں گی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.