بائیڈن ، پوتن کی دو طرفہ تعلقات، یوکر ینی بحران، ایران جوہری معاہدے پر ویڈیو گفتگو

واشنگٹن (شِنہوا)امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادی میر پوتن نے ویڈیو کال میں دو طرفہ مسائل کے ساتھ ساتھ یوکر ینی بحران اور ایران جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا۔

وائٹ ہائوس نے بات چیت کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ بائیڈن نے یوکرین کے اردگرد روسی فوجوں میں اضافے کے بارے میں امریکہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کی گہری تشویش کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی، فوجی کشیدگی کی صورت میں مضبوط اقتصادی اور دیگر اقدامات سے جواب دیں گے۔بائیڈن نے یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور سفارتی کوششوں کی واپسی پر زور دیا۔یہ کہا گیا ہے کہ دونوں صدور نے اپنی ٹیموں کو پیروی کا کام سونپا ہے اور امریکہ اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر ایسا کرے گا۔اعلامیہ کے مطابق دونوں صدور نے اسٹریٹجک استحکام پرامریکہ- روس مذاکرات، رین سم ویئر پر الگ مذاکرات کے ساتھ ساتھ ایران جیسے علاقائی مسائل پر مشترکہ کام کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔روس نے ایک بیان میں کہا کہ رہنماں نے 6 ماہ میں اپنی دوسری بات چیت کے دوران بنیادی طور پریوکرین کے اندرونی بحران پر توجہ مرکوز کی۔پوتن نے مخصوص مثالوں کا استعمال کرتے ہوئے، بائیڈن کو یوکر ینی حکام کی تباہ کن پالیسی کی وضاحت کی اور ڈون باس کے خلاف کیف کے اشتعال انگیز اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.