شان شاہد کی پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر کڑی تنقید

لاہور( شوبز ڈیسک ) ناظرین کے بعد پاکستان کے نامور اداکاربھی ملکی ڈرامہ انڈسٹری کے زوال کی شکایتیں کرتے دکھائی دینے لگے ہیں ۔ اداکار، پروڈیوسر و فلم ساز شان شاہد نے پاکستانی ڈراموں کی کہانیوں پر کڑی تنقید کی ہے ۔ٹی وی شو کے میزبان مصطفی چودھری نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام لکھا جس میں ان کا کہناتھاکہ یا اللہ ٹی وی ڈراموں میں جس جس لڑکی کو طلاق ہونیوالی ہے ان کا گھر بچالے ، آمین ۔اس کے جواب میں شان شاہد کاکہناتھا کہ ہر ڈرامے میں طلاق اور معاشقہ لازمی ہے ،اتنی پروموشن کے بعد پروڈیوسرز کو طلاق کا دفتر بھی کھول لینا چاہئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.