بی جے پی مذہب کے نام پر تشدد کو ہوا دے کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی : اشوک گہلوٹ

نئی دہلی:بھارتی ریاست راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ملک میں مذہب کے نام پر تشدد کو ہوا دے کر اقتدار پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق وزیر اعلی اشوک گہلوٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کرائولی تشدد کا حوالہ دے کر کہا کہ دہلی میں بیٹھے بی جے پی رہنمائو ںنے راجستھان میں اپنے پارٹی رہنمائوں کو ہدایت کی ہے کہ ریاست میں آگ بھڑکائی جائے تاکہ وہ یہاں اپنی حکومت بناسکیں ۔ مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سلگتے مسائل سے اس کا کوئی تعلق نہیں، اپنی مقبولیت کے لیے بی جے پی ایشوز کو مذہبی رنگ دے رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ وہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ بی جے پی جگہ جگہ کشیدگی پیدا کرکے ملک کو کہاں لے جانا چاہتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ چاہے بی جے پی راجستھان میں آگ بھڑکانے کی کتنی ہی کوشش کرے ہم ان کے منصوبوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.