نوازالدین صدیقی نے طلاق کے معاملے پر خاموشی توڑ دی
ابتدائی طور پر نوازالدین صدیقی کی اہلیہ نے ان پر کوئی الزامات نہیں لگائے تھے ، تاہم بعد ازاں میڈیا میں ان کے حوالے سے کئی طرح کی خبریں آئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکار اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت انہیں بلیک میل بھی کرتے رہے ۔اس سے قبل بھی ایسی خبریں آئی تھیں کہ نوازالدین صدیقی نے بیوی پر شک کرتے ہوئے نجی جاسوسوں سے ان کی جاسوسی کر ائی تھی۔تاہم اب نوازالدین صدیقی نے بیوی کی جانب سے طلاق مانگے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے مختصر طور پر کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں۔