انسانیت کی خدمت سے بہتر کوئی کام نہیں:مصطفی قریشی

0 162

کر اچی (  سٹاف رپورٹر ) دنیا کا ہر مذہب محبت، امن اور انسانیت کا درس دیتا ہے ۔ سماجی خدمات بھی عبادت کا حصہ ہے ۔ دیوالی کی خوشیوں میں مستحقین کو شامل کرنا اور ان کی مالی معاونت اور نئے کپڑوں اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا تقسیم کرنا عین عبادت ہے ۔ وہ کراچی میں مقامی ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت ہندو مذہب سے وابستہ 250 سے زائد خاندانوں کو دیوالی کی خوشیوں میں شامل کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ مصطفی قریشی نے کہا کہ ٹرسٹ اور ان کی ٹیم اچھا نیک کام کررہی ہے حالانکہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.