پشاور میں جعلی سکے بنانے والا ملزم گرفتار، سکے ڈھالنے کی ویڈیو بھی آگئی

0 120

ایس ایس پی آپریشن منصور امان کو خفیہ اطلاع ملنے پر ایس پی سٹی عتیق شاہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے خصوصی آپریشن کیا جس میں ڈی ایس پی گلبہار لقمان، ایس ایچ او پھندو ہمایوں خان اور دیگر پولیس افسران نے حصہ لیا۔

پولیس ٹیم نے چھاپہ مار کر جعلی سکے ڈھالنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم سجاد الرحمان ولد رحمان شاہ کا تعلق حسن خیل شیریکرہ سے ہے۔

ایس ایس پی آپریشن منصور امان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے جعلی سکے بنانے والی مشینری برآمد کرلی گئی اور دوران تلاشی اس کے قبضے سے تیار جعلی سکے بھی برآمد ہوئے۔

پولیس نے ملزم کے خلاف کرنسی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کرکے مزید قانونی چارہ جوئی شروع کردی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.