حوثیوں کاسعودی ایئرپورٹ پر حملہ،جہاز کو آگ لگ گئی

0 157

ریاض  :  سعودی حکام کے مطابق طیارے کو لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ سعودی میڈیا نے ڈرون حملے میں جانی نقصان کا کوئی ذکر نہیں کیا،نیوز ایجنسی کے رابطے پر سعودی حکام نے بھی اس حوالے سے کوئی جواب نہ دیا۔ سعودی اتحاد کے ترجمان کے مطابق فورسز نے سعودی اہداف کی جانب بڑھنے والے حوثی باغیوں کے 2 بم بردار ڈرون طیارے تباہ کر دیئے ہیں۔ انہوں نے مغربی علاقے میں سول مقامات پر دانستہ حملے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ادھر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حوثی باغیوں کے ترجمان نے کہا کہ ابہا ایئرپورٹ کو نشانہ بنانے کیلئے چار بم بردار ڈرون طیارے استعمال کئے گئے ، یہ حملہ سعودی اتحاد کی بمباری کا جواب تھا جوکہ یمن پر تسلسل کیساتھ کی جا رہی ہے ۔ ترجمان نے ایئرپورٹ کو ایک فوجی ٹارگٹ قرار دیا۔ ادھرپاکستان نے سعودی عرب کے ابہا ایئر پورٹ پر حملے کی مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ اس قسم کے حملے سعودی عرب اور خطے کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔دوسری جانب امریکا نے بھی حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حوثیوں پر زور دیاکہ وہ پرتشدد سرگرمیوں سے باز رہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.