وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان محمد طاہر خان کے احکامات کی روشنی میں ڈی آئی جی لورالائی رینج جنید احمد شیخ نے ڈسٹرکٹ پولیس لورالائی کے شہدا کے لواحقین، دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں اور غریب و نادار پولیس ملازمین میں رمضان المبارک کے موقع پر راشن تقسیم کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی جنید احمد شیخ نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے فراہم کردہ یہ رمضان پیکیج اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ صوبائی حکومت اپنے محافظوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو نہایت سنجیدگی اور ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے پولیس شہدا کے لواحقین اور دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کے بہادر جوانوں کی قربانیاں امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایک روشن مثال ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر و احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔