ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے فروغ، عالمی قوانین اور بین الاقوامی معاہدوں کے احترام کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نے عالمی امن کے قیام کے لیے تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل پائیدار امن کے لیے ناگزیر ہے۔
ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے عالمی ترقیاتی ایجنڈے کے حصول میں اقوام متحدہ کے کردار کی اہمیت پر بھی زور دیا۔