اسلام آباد، 11 اکتوبر: خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے حوالے سے بڑھتے ہوئے چیلنجز کے تناظر میں صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ وفاقی کابینہ نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد صوبے میں آئین کے تحت ایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دے دی ہے۔