بیروت:لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں متعدد دھماکوں سے 12افراد زخمی ہوگئے۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق طائر شہر سے تین کلو میٹر دور برج الشمالی فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں دھماکہ ہوا، جس سے 12 افراد زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ سے قریبی ڈیزل کے ذخائر میں آگ بھڑک اٹھی جو انتہاپسندوں کے اسلحہ کے گودام میں پھیل گئی جس سے بعد ازاں کئی دھماکے ہوئے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو ایمبولینسز کے ذریعہ قریبی ہسپتالوں میں پہنچایا ۔