واشنگٹن : امریکا نے چین، شمالی کوریا اور میانمار پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رسان ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ دو سرکردہ سیاستدانوں اور ایک کمپنی کو چینی صوبے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یہ سزا دی گئی ہے۔ ایغور مسلمانوں کے نیم خود مختار علاقے سینکیانگ کے موجودہ گورنر اور ان کے پیشرو کے خلاف یہ اقدامات کیے گئے ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں افراد کے دور حکومت میں 10 لاکھ سے زیادہ ایغور اور دیگر مسلم اقلیتوں کے ارکان گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب چین ایسے تمام تر الزامات کو سیاسی قرار دے کر مسترد کرتا ہے۔#/s#