راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل ’غزنوی‘ کا کامیاب تجربہ کیا۔ بیلسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پرمارکرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آرکے مطابق تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈ کی آپریشنل تیاری کو یقینی بنانا تھا۔ کامیاب تجربے سے ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کی توثیق بھی کی گئی۔