گوادر، 11 اگست: ضلعی چیئرمین گوادر شیخ مختار بلوچ سے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔
ضلعی چیئرمین نے متعلقہ حکام اور بلدیاتی اداروں کو متعدد مسائل کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں جبکہ بعض مسائل پر موقع پر ہی پیش رفت بھی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ بلدیاتی ادارے عوامی مسائل کے حل کا بنیادی ذریعہ ہیں، اس لیے بلدیاتی نمائندے عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلعی کونسل گوادر کی تمام 13 یونین کونسلز میں بلاامتیاز اور یکساں بنیادوں پر ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کر رہی ہے تاکہ ہر علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات اور ترقی کے یکساں مواقع میسر آسکیں۔