ہرنائی، 11 اگست: یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 14 اگست کو ڈپٹی کمشنر آفس ہرنائی میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اور آزادی ریلی منعقد کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ہرنائی ارشد حسین جمالی کے مطابق پرچم کشائی کی تقریب صبح 8 بج کر 30 منٹ پر ہوگی جبکہ صبح 9 بج کر 10 منٹ پر آزادی ریلی نکالی جائے گی۔
تمام سرکاری دفاتر اور متعلقہ محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت عملے کے ہمراہ مقررہ وقت پر تقریبات میں شرکت یقینی بنائیں۔ مراسلے میں عدم حاضری کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی تنبیہ بھی کی گئی ہے۔