:ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح/رات کے اوقات میں شدید سرد رہنےکا امکان ہے جبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شد ید دھند چھائے رہنے اور با لا ئی علا قوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پر کہر پڑنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں درمیانی سے شدید دھند چھائی رہی۔پیر کو ریکارڈ کئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: سکردو منفی11، گوپس، استور منفی10، لہہ منفی 09، گلگت، کالام منفی 07،بگروٹ،ہنزہ منفی 06، دیر اورچترال میں منفی 04ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔