صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی زیرصدارت ہزارہ برادری کی سلامتی کے لیے کمیشن کا پہلا اجلاس آج سیکرٹری داخلہ آفس میں منعقد ہوا اجلاس میں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ بھی موجود تھے۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، آئی جی ایف سی نارتھ برگیڈیئر عزفان،ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ طفیل بلوچ، ڈی جی لیویز قادربخش پرکانی، اے آئی جی آپریشن رضوان گوندل، و دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ہزارہ کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حوالے سے اے سی ایس داخلہ کی جانب سے سے بریفنگ دی گئی اجلاس میں ہزارہ کمیونٹی کے مسائل کے حل ،آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی طور پر متعلقہ اداروں کے اعلی حکام نے بریفنگ دیاجلاس کے شرکاءنے اس امر پر اتفاق کیا کہ کمیونٹی سے متعلق لوگوں سے مسائل جاننے کے لیے آئندہ میٹنگ میں متعلقہ لوگوں کے اکابرین سے ملاقاتیں کی جائے گی، جسں پر ان کے مسائل و دیگر معاملات کے بارے میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔اجلاس کا مقصد ہزارہ کمیونٹی کے بنیادی مسائل حل کیے جائیں ہم سب پاکستانی ہیں۔عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ہزارہ کمیونٹی ہمیشہ کی طرح ہر معاملے میں صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون کرے گی۔ہزارہ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سمیت تمام اعلی حکام کا شکریہ ادا کرتا ہوں صوبائی وزیر کھیل و ثقافت عبدالخالق ہزارہ اجلاس میں صوبائی وزیر خالق ہزارہ نے ہزارہ کمیونٹی کو امان وامان ہسپتال ، اسکالرشپ پاسپورٹ ،نادرا، بے روزگاری، جیسے مسائل کے حوالے سے آگاہ کیاکوشش ہے کہ ہزارہ کمیونٹی کے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کیے جائیں گے۔ جو چیزیں ہزارہ برادری کے لوگوں کے لئے بہتر ہوگی وہ کیے جاے گے ۔