سوراب لیویز فورس کی بڑی کامیابی، چوری شدہ پروبکس گاڑی برآمد

سوراب لیویز فورس کی بڑی کامیابی، چوری شدہ پروبکس گاڑی برآمد
سوراب (یو این اے )سوراب لیویز فورس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پولیس ایریا سے چوری شدہ پروبکس گاڑی برآمد کر لی۔ یہ کامیاب کارروائی ڈپٹی کمشنر سوراب، ذوالفقار علی کرار کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب غلام مصطفی رئیسانی اور اسسٹنٹ کمشنرز کی رہنمائی میں لیویز فورس کے افسران نے یہ آپریشن کیا۔لیویز فورس کے رسالدار میجر الطاف حسین ہارونی، لیویز لائن انچارج رفیق زیب سمالانی، انچارج ڈی سی اسکوارڈ رسالدار عطا اللہ رودینی، اور انچارج جیوا پوسٹ جمیل احمد سمالانی کی نگرانی میں اس کارروائی کو کامیابی حاصل ہوئی۔ مزید تحقیقات کے لیے چوری شدہ گاڑی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔لیویز فورس کی اس کارروائی سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری آنے کی توقع کی جا رہی ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.