اوستا محمد حادثہ میں نوجوان جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا

اوستا محمد حادثہ میں نوجوان جاں بحق، گھر میں کہرام مچ گیا
اوستا محمد(یو این اے )اوستا محمدبائی پاس پر ایک افسوسناک حادثے میں 14 سالہ اسد میکن جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق، موٹر سائیکل سوار نے پیدل چلتے ہوئے اسد میکن کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ حادثہ کے بعد موٹر سائیکل سوار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اسد میکن کا تعلق گوٹھ میر محمد بلیدی سے تھا اور جیسے ہی اس کی لاش گھر پہنچی، پورے گھر میں کہرام مچ گیا۔ اہل خانہ اور عزیز و اقارب غم سے نڈھال ہیں۔ اس حادثے کی خبر علاقے بھر میں پھیل گئی اور ہر طرف سوگ کی فضا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.