سخت سردی میں گیس کی عدم فراہمی پر خاموش نہیں بیٹھے گے، کبیر افغان
کوئٹہ شہر سمیت پورے تحصیل کچلاک میں اس سخت سردی میں جب درجہ حرارت منفی7 ،8 تک پہنچ چکی ہے، صوبائی سیکرٹری
کوئٹہ(یو این اے )سخت سردی میں گیس کی عدم فراہمی پر خاموش نہیں بیٹھے گے ، سوئی سدرن گیس کمپنی گیس کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھائے، طفل تسلیوں سے سے کام نہیں چلے عوام کو گیس کی بنیادی سہولت فراہم کی جائے،پارٹی کچلاک کے بعد احتجاجی کو مزید وسیع بھی کرسکتی ہے ، کوئٹہ شہر سمیت پورے تحصیل کچلاک میں اس سخت سردی میں جب درجہ حرارت منفی7 ،8 تک پہنچ چکی ہے گیس کی بندش اور پریشر کی شدید کمی قابل افسوس اور قابل مذمت ہے ۔ فارم47 کے نا اہل وناکام مسلط نام نہاد صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے عوام کو سردی سے مارنے پر اتر آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوامیپ کے زیر اہتمام تحصیل کچلاک میں گیس کی مسلسل بندش کیخلاف منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے پشتونخوامیپ کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان، صوبائی آفس سیکرٹری ملک عمر کاکڑ، ضلع کوئٹہ کے سینئر معاونین سعید خان کاکڑ، نصیر احمد کاکڑ، تحصیل کچلاک سیکرٹری ملک نادر خان کاکڑ، علاقائی سیکرٹریز شہاب الدین، ظہور احمد کاکڑ، ولی محمد وطن دوست،پالے شاہ آغا، غلام ننگیال، عبدالرحمان افغانی اور محبوب کاسی نے خطاب کر تے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچلاک تحصیل ہیڈ کوارٹر اور مضافات ،چشمہ، بلیلی، نوحصار، سمنگلی، سملئی، کلی کتیر، کلی ملک شاہ جہان، کلی چار گل اور کلی ملک سیف اللہ تک تمام کلیوں میں دن رات گیس مکمل غائب رہتی ہے جبکہ کلی آٹوزئی کا پائپ لائن گزشتہ تین سالوں سے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد اب تک بحال نہیں کیا گیا ہے۔ مقررین نے کہا کہ گیس جو کہ ہمارے ہی صوبے سے نکل رہی ہے لیکن ہمیں کھانا پکانے آگ تھاپنے کیلئے میسر نہیں لیکن دوسری جانب ہمارے ہی گیس سے لاہور، فیصل آباد اور پورے پنجاب کے کارخانے چلائے جا رہے ہیں ہمارے ساتھ جاری اس ناروا اور ظالمانہ طرز عمل میں اس صوبے کے عوام پر زر وزور سے فارم47 کے نام نہاد مسلط حکمران شامل ہیں۔ مقررین نے کہا کہ جی ایم سوئی گیس اور دیگر متعلقہ حکام فوری طور پر تحصیل کچلاک اور اس کے مضافات کے دیہاتوں کو فی الفور گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے اگر سوئی گیس حکام نے کچلاک تحصیل کو گیس سپلائی کو یقینی نہیں بنایا تو پشتونخوامیپ اپنے غیور عوام کی تائید وحمایت سے اپنے اس جاری احتجاج کو وسعت دے گی۔