قلعہ سیف اللہ کے گمشدہ بچے امان اللہ کو بازیاب کرایا جائے، حاجی دارا خان جوگیزئی
آئے روز بچوں کا گمشدہ ہونا سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
قلعہ سیف اللہ(یو این اے )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی ضلع قلعہ سیف اللہ کے سیکرٹری حاجی دارا خان جوگیزئی ، ضلع سینئر معاون سیکرٹری نقیب پامیر ودیگر ایگزیکٹیوز نے اپنے مشترکہ بیان میں قلعہ سیف اللہ کے رہائشی گمشدہ بچے امان اللہ ولد حاجی گوہر خروٹی جو کہ ہرنائی سے لاپتہ ہوچکا ہے اور اس بچے کو گمشدہ ہوئے ہفتہ گزر چکا ہے تاحال وہاں پر موجود انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز ٹس سے مس نہیں ہورہی نہ اب تک بچے کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے موجود تمام سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں ۔پشتونخوا ملی عوامی پارٹی عوام کے کسی مسئلے پر خاموش نہیں رہے گی اگر گمشدہ بچے کو بازیاب نہ کرایا گیا تو ہم مذید سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے