19دسمبر کو حلقے کے ووٹر پارٹی کے انتخابی نشان ”درخت “ پر اپنا مہر لگائیں،گل خلجی
پارٹی عوام کے مسائل سے آگاہ اور ان کے حل کے لیے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، رابطہ سیکرٹری
کوئٹہ(یو این اے )حلقہ پی بی 45کے انتخابات میںعوام پارٹی کو اپنا ووٹ دیں، 19دسمبر کو حلقے کے ووٹر پارٹی کے انتخابی نشان ”درخت “ پر اپنا مہر لگائیں ،پارٹی کے امیدوار مجید خان اچکزئی کی کامیابی سے حلقے کے عوام کی زندگی بودباش میں نمایاں تبدیلی آئیگی ، گیس ، بجلی ، پینے کے صاف پانی اور بالخصوص امن وامان جیسے مسائل سے اس وقت حلقے کے عوام مشکلات سے دوچار ہیں ، پارٹی عوام کے مسائل سے آگاہ اور ان کے حل کے لیے ہر فورم پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ حکمت اللہ ملاخیل اور دیگر ساتھیوں کی پارٹی میں شمولیت کرنے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی رابطہ سیکرٹری گل خلجی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نظام عسکر ، ضلع سینئر معاون سیکرٹری جمشید دوتانی، ضلع ایگزیکٹیوز نعیم خان اچکزئی ، تحصیل سینئر معاون سیکرٹری سید عبدالخالق آغا، محمد ابراہیم ملاخیل ، عبدالقیوم منگل نے ضلع کوئٹہ تحصیل سریاب کے تختانی بائی پاس سے مربوط وزیر ترہ کئی علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام پروقار شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حکمت اللہ ملاخیل نے باقاعدہ اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اپنے غیور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے ، ہر علاقے ، محلے کی سطح پر اس وقت عوام مختلف مسائل سے دوچار ہیں ، حکومت کی نااہلی، انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ہر علاقے میں مسائل کے انبھار لگے ہوئے ہیں ان مسائل کو حل کرنے میں فارم 47کی حکومت اور ان کے جعلی نمائندوں کی کوئی دلچسی نہیں۔ مقررین نے کہا کہ پشتونخوامیپ حلقے کے غیور عوام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ 19دسمبر کو پارٹی کے امیدوار مجید خان اچکزئی کی کامیابی کے لیے اپنے گھروں سے نکلیں اور اپنا قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے پارٹی کے انتخابی نشان” درخت “ پر اپنا مہر لگائیں