ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالرہو گئی
ماسکو: روس اور یوکرین کی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رسا ں ادراے کے مطابق ایشیائی منڈیوں میں دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 96 ڈالرہو گئی جبکہ ڈبلیو ٹی ا?ئی کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔گیس کی عالمی قیمت میں بھی 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور ٹریڈنگ کے دوران گیس کی قیمت 4 ڈالر
10 سینٹس فی ایم ایم بی ٹی یو کی سطح پر رہی۔عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ واضع رہے یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے بعد امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس کسی وقت بھی یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔امریکا، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے بعد جرمنی نے بھی اپنے شہریوں کو یوکرین سے واپس بلا لیا ہے#/s#