افغانستان غیر مستحکم ہوا تو لوگوں کی یلغار یورپ کے دروازوں پر بھی دستک دے گی، وزیر خارجہ

0 250

اگرافغانستان پر توجہ نہ دی انسانی المیہ جنم لے گا، اوآئی سی کی خارجہ کونسل کا ون پوائنٹ ایجنڈا افغانستان کے ہیومین ٹیرین کرائسز ہے
اسلام آباد:شاہ محمود قریشی کا کہنا ہیکہ افغانستان غیر مستحکم ہوا تو لوگوں کی یلغار پاکستان، ایران، قازقستان تک محدود نہیں رہے گی بلکہ یورپ کے دروازوں پربھی دستک دے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دو دن پہلے ڈپٹی سیکرٹری اسٹیٹ سے بات ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات افغانستان سے بڑھ کر رکھنا چاہتے ہیں، امریکی انتظامیہ کی سوچ میں مثبت تبدیلی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگرافغانستان پر توجہ نہ دی انسانی المیہ جنم لے گا، اوآئی سی کی خارجہ کونسل کا ون پوائنٹ ایجنڈا افغانستان کے ہیومین ٹیرین کرائسز ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ دنیا کو باور کرا رہے ہیں کہ آپ افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کی غلطی نہ کریں، جن مقاصد کیلئے آپ نو گیارہ کے بعد گئے تھے وہ ناکام ہو جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دنیا چاہ رہی تھی کہ دہشت گردوں کو سپیس نہ ملے افغانستان غیر مستحکم ہوا تو سپیس مل جائے گی، انسانی بنیادوں پر افغانستان میں عالمی انگیجمنٹ کا فیصلہ ہو چکا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی فائیو کے تمام ممالک کو دعوت دی ہے، افغانستان کی عبوری حکومت کو بتایا کہ دنیا کو مطمئن کرنے کا موقع ہے ضائع نہ کریں، ہم ان سے ایک رویے کا مطالبہ کر رہے ہیں افغانوں کا موقف بھی سننا ہو گا، مجھے امید ہے دنیا اپنے وسیع مقصد میں ہمارا نقطہ نظر سنے گی۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم نے افغانستان میں اپنے آپ کو محدود نہیں کیا، ہم مختلف لوگوں سے رابطہ کر رہے ہیں، ان کا نقطہ نظر سن رہے ہیں اپنا بتا رہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان میں پاکستان کے حوالے سے سوچ بدل رہی ہے، تعلقات میں کشیدگی کے باوجود بھارت سے افغانستان کو گندم بھجوانے کی انسانی بنیادوں پر اجازت دی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کا کوئی بلاک بنانے کا ارادہ نہیں پاکستان او آئی سی کا ممبر ہے،پاکستان او آئی سی کے چارٹر سے متفق ہے، دعوت قبول کرنے پر او آئی سی ممبر ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.