دو لڑکیوں سے تین اوباش افراد کی زیادتی
لاہور: ڈیفنس کے علاقے میں تین اوباش افراد کی دو لڑکیوں سے زیادتی کے بعد ایک شخص گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے بتایا گیا ہے کہ زیادتی کا شکار ہونے والی دونوں لڑکیاں ڈیفنس میں واقعہ ایک فلیٹ میں مقیم تھیں کے اچانک دروازہ کھلا دیکھ فلیٹ میں داخل ہوئے جہاں انہوں نے دونوں لڑکیوں سے اجتماعی زیادتی کرتے ہوئے انہیں اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکیوں کے شور کرنے پر عمارت میں مقیم لوگ متاثرہ فلیٹ میں پہنچ گئے جبکہ اسی دوران تین ملزمان میں سے دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ اہل علاقہ نے ایک ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ تھانہ ڈیفنس پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کی درخواست پر تینوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ (شعیب عزیز