کوئٹہ: بلوچستان كے نگران صوبائی وزير اطلاعات جان اچكزئی نے كہا ہے كہ غير ملکی ايجنڈے كو فروغ دينے والوں كو عوام نے مسترد کر کے بلوچستان كے شہدا كے لواحقين سے بھرپور يكجہتی كا اظہار كيا ہے۔
ان خيالات كا اظہار انہوں نے پير كے روز سول سيكرٹريٹ ميں ایک پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كيا۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاكستان نے سرحدوں پر ملک سے آنے اور جانے والوں كيلئے واضح پاليسی جاري كي ہے جس كے تحت چمن، چاغی اور ديگر سرحدوں پر قانونی دستاويزات پورے ركھنے والے افراد كيلئے كھلے ہيں جبكہ طورخم باڈر پر بھی قانونی تقاضے پورے كردئيے گئے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ چمن پيكج كے تحت 20 ہزار نوجوانوں كيلئے 6 ارب روپے مختص كئے ہيں، جس كے تحت 1700 نوجوانوں كو 20 ہزار ماہانہ دئيے جارہے ہيں