:پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 26 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 739 روپے 50 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 724 روپے 07 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 903 روپے 57 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 48 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 20 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے 70 پیسے ریکارڈ کی گئی۔