اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور رہیں گے،اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ نہیں ،دونوں نے ملکر چلنا ہے ، وزیر دفاع کی میڈٖیا سے گفتگو
اسلام آ باد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ یقین سے کہتا ہوں حکومت کہیں نہیں جار ہی ۔اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ نہیں دونوں نے ملکر چلنا ہے۔ہم گھبرا نہیں رہے اپوزیشن گھبراہٹ میں ہے ۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پتہ نہیں آپ لوگوں کو حکومت کیوں جاتی نظر آرہی ہے۔ ہمارے اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے یقین سے کہتا ہو ں کے حکومت کہیں نہیں جاری سیاسی لوگوں کی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں اسٹیبلشمنٹ اور حکومت الگ نہیں دونوں نے ملکر ایک دوسرے کے ساتھ چلنا ہے۔ جو جانا چاہتا ہے وہ استعفیٰ دے اور جائے ورنہ عوام کو جواب دینا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بطور وزیر دفاع پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہفتے 20دن میں ملا قات ہو جاتی ہے آخری ملاقات کب ہوئی یہ بتانا مناسب نہیں سمجھتا میں خوش وہ بھی خوش۔ عمران خان بہت زیادہ پر اعتماد ہیں یہ ایک دوسرے کے خلاف سخت ترین دشمن ہیں لیکن عمران خان کے خلاف سارے ایک ہیں۔ ہم شرافت کی سیاست کرتے ہیں ہم گھبرا نہیں رہے اپوزیشن گھبراہٹ میں ہے ۔۔۔#/s#