گوادر ،مہنگائی عروج پر، عوام کی قوت خرید جواب دے گی

ضلع گوادر میں مہنگائی عروج پر، عید الفطر کی آمد،ہر شے عام لوگوں کی دسترس سے باہر، رمضان المبارک اختتام پذیر لیکن مہنگائی برقرار، لوگوں کی دہائی بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے چاروں تحصیلوں گوادر سٹی، جیونی، پسنی اور اورماڑہ میں مہنگائی عروج پر ہے، رمضان المبارک کی آمد کے بعد اب عید الفطر کی آمد کے ساتھ خود ساختہ مہنگائی کی بم نے عام آدمی کی زندگیوں کو اجیرن بنا کر رکھ دی ہے۔
پھل سبزیاں ، دالیں ،روز مرہ زندگی کی ہر ضروری اشیاء سمیت عید کی شاپنگ عام لوگوں کی دسترس سے باہر ہے۔اور جب کہ دوسری جانب مقامی تاجروں اور کاروباری حلقوں نے اسرائیل ایران جنگ کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں مہنگائی پہلے ہی لوگوں کے لیے مشکلات پیدا کر چکی تھی، اور عید کی آمد کے ساتھ خود ساختہ مہنگائی نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ مارکیٹوں میں خریداروں کی کمی اور اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ، گوادر ضلع بھر کے عام شہریوں کے لیے شدید تشویش کا باعث بن رہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.