فغانستان کی اعلیٰ قومی مصالحتی کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغان صدر اشرف غنی ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔ جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کے مطابق جنگجوؤں کو کابل میں داخل ہونے اور سکیورٹی سنبھالنے کے احکامات دے دیے ہیں۔