ملک کے تجارتی خسارہ میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ

:ملک کے تجارتی خسارہ میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر 26 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر2024میں ملک کا تجارتی خسارہ 1.608 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 26 فیصد کم ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 2.174 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،ستمبر کے مقابلہ میں اکتوبر میں تجارتی خسارہ میں ماہانہ بنیادوں پر 12 فیصد کی کمی ہوئی ہے،ستمبر میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.819 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا ۔جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ کا حجم 7.083 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.388 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 4 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2.984 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ سال اکتوبرکے 2.689 ارب ڈالرکے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے، اسی طرح اکتوبرمیں ملکی درآمدات پر 4.591ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال اکتوبر کے 4.863 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 6 فیصد کم ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.