چینی پاور کمپنی کی بولی قبول نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف این ٹی ڈی سی کی دائر درخواست مسترد

0 372

مالی وعدوں کی منسوخی کو اپیل کنندہ کی جانب سے بولی واپس لینے کے مترادف سمجھاجو کہ ٹینڈر کی دفعات کے خلاف تھا ،لاہور ہائی کورٹ
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی)کے چینی پاور کمپنی کی بولی قبول نہ کرنے کے فیصلے کے خلاف مذکورہ کمپنی کی دائر درخواست مسترد کردی ہے . رپورٹ کے مطابق این ٹی ڈی سی نے رواں برس مئی میں 500/220/132 کلو وولٹ کے لاہور نارتھ سب اسٹیشن کے پلانٹ کی خریداری، ڈیزائن، سپلائی، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ جبکہ 500/220/132 کلو وولٹ کے نوکھرب سب اسٹیشن کی توسیع کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا چینی کمپنی سیپکو 3 الیکٹرک کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ نے اپنی مالی اسٹیٹمنٹ، ایگریکلچرل بینک آف چائنا(اے بی سی)کے جاری کردہ لیٹر آف کریڈٹ اور این ٹی ڈی سی کے لیے ڈوئچے بینک کی جانب سے ضمانت کی صورت میں سیکیورٹی کے ہمراہ اپنی بولی جمع کرائی تھی.

بولیوں کے جائزے کے عمل کے دوران این ٹی ڈی سی نے چینی کمپنی کو غیر مشروط کریڈٹ لائن فراہم کرنے کا کہا کیوں کہ لیٹر آف کریڈٹ مشروط تھااے بی سی اپنے لیٹر آف کریڈٹ میں ترمیم کرنے پر آمادہ نہیں تھا اور اپیل کنندہ نے انڈسٹریل اینڈ کمرشل بینک آف چائنا لمیٹڈ (آئی سی بی سی ایل)کی جاری کردہ دستاویز پیش کی جس نے بعد میں اس خط کو منسوخ کردیا لیٹر آف کریڈٹ کی واپسی سے این ٹی ڈی سی نے سمجھا کہ اپیل کنندہ نے اپنی بولی واپس لے لی ہے اور نتیجتا بولی کی ضمانت کو رقم میں تبدیل کرنے کے لیے ڈوئچے بینک کو خط لکھ دیااین ٹی ڈی سی کے مطالبے اور جواب دہندگان کے اقدامات سے ناراض چینی کمپنی نے ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جسے سنگل بینچ نے مسترد کردیا جس پر کمپنی نے ڈویڑن بینچ کے سامنے اپیل دائر کی اپیل کنندہ کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ قانون کے طے شدہ اصولوں کے پیش نظر معقول وجہ اور اس کی حمایت کرنے والے منطق کی بنیاد پر ایگزیکٹو صوابدید کا استعمال منصفانہ اور شفاف طریقے سے کیا جانا چاہیے جبکہ مسترد کرنے کی کارروائی ایگزیکٹو اتھارٹی کی من مانی پر مبنی تھی.

انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی نے دو آزاد مالیاتی اداروں کی جانب سے مالی وعدوں کی منسوخی کو اپیل کنندہ کی جانب سے بولی واپس لینے کے مترادف سمجھاجو کہ ٹینڈر کی دفعات کے خلاف تھا تاہم لاہور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ دلائل کے دوران اپیل کنندہ کی جانب سے بینک سے ایک تیسرا لیٹر آف کریڈٹ فراہم کرنے کی تیاری سے متعلق سوال پر وکیل نے مبہم جواب دیا اور نئی اور غیر مشروط دستاویز فراہم کرنے کا کوئی ارادہ ظاہر نہیں کیا بینچ نے کہا کہ اپیل کنندہ نے این ٹی ڈی سی کے غیر مشروط لیٹر آف کریڈٹ پیش کرنے کے مطالبے پر کوئی اعتراض اٹھائے بغیر دوسرے بینک سے دوسری دستاویز جمع کرائی بینچ کے مطابق جواب دہندگان نے مضبوطی سے انکشاف کیا کہ متعلقہ بینک کی جانب سے دوسرے خط کی منسوخی اور تیسرا غیر مشروط خط جمع کرانے میں اپیل کنندہ کی جان بوجھ کر ناکامی کے بعد بادی النظر میں اپیل کنندہ اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے اور بولی کے دستاویزات کی ضروریات کے مطابق اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.