کوئٹہ(یو این اے )پنجگور کے علاقے چتکان میں سکیورٹی فورسز کی کیمپ پر نامعلوم حملہ آوروں نے گرنیڈ لانچر سے حملہ کیا۔ زرائع کے مطابق، حملہ آوروں کی جانب سے داغا گیا گرنیڈ لانچر خالی جگہ پر جا کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ابتدائی طور پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔