پولیس تھانہ گنداخہ کی کامیاب کارروائی: روپوش ملزم گرفتار

بابا کوٹ (یو این اے )پولیس تھانہ گنداخہ نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے روپوش ملزم گل بہار ولد ملا قوم جتک کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اوستہ محمد حسنین وارث کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے، ڈی ایس پی سرکل اوستہ محمد گل حسن بہرانی کی زیر نگرانی انسپکٹر پنھل خان جمالی، ایس ایچ او پولیس تھانہ گنداخہ نے ملزم کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزم گل بہار گوٹھ دوست محمد کا رہائشی ہے اور اس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ پولیس کی کارروائی نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کی کوششوں کو مزید تقویت دی ہے۔ حکام نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.