اسلام آباد: ایف بی آرنے پوائنٹ آف سیلز کے تحت دوسری کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی میں 5 کروڑ 30 لاکھ روپے کے انعامات جیتنے والے ایک ہزار 7 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
انعامی رقوم خود کار نظام کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہوں گی۔ 10 لاکھ روپے کا پہلا انعام اسلم نے جیتا، 5 لاکھ روپے کے دو انعامات اسد نعیم اور عاصم علی نے جیتے۔ انھیں ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کردیا گیا ہے۔
انعامات جیتنے والے فائلرز کو ملنے والی رقم پر 20 فیصد جبکہ نان فائلرزکو ملنے والی رقم پر 40 فیصد ٹیکس کٹوتی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس کنزمپشن پر لیا جانا چاہیے، ریٹیلرز عوام سے ٹیکس لیتے ہیں مگرجمع نہیں کراتے، یہ20 کھرب روپے سے زائد ہے، جس میں سے ہم صرف 4 کھرب روپے حاصل کرتے ہیں، جب تک پکی رسید نہیں لیں گے، وہ ٹیکس قومی خزانے میں نہیں آئے گا۔
وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ ٹیکس بلحاظ جی ڈی پی کی شرح 20 فیصد تک لے جانی ہوگی تب شرح نمو کو 7 سے 8 فیصد تک لے جایا جا سکتا ہے۔