مونس الٰہی کے شریک ملزمان کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کے شریک ملزمان نواز بھٹی اور مظہر عباس کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔مونس الٰہی سمیت دیگر کے خلاف24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری ضلع کچہری اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ایف آئی اے پراسیکیوٹر منعم بشیر چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج ہے لہٰذا ملزمان سے تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ ورک نے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.