گوادر62میں سے 52 بند اسکول دوبارہ کھل گئے

امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی ایمولانا ہدایت الرحمان نے وعدہ وفا کر دکھایا۔گوادر62میں سے 52 بند اسکول دوبارہ کھل گئے۔ایم پی اے گوادرمولانا ہدایت الرحمان نے اپنے انتخابی وعدے کو عملی جامہ پہنا دیا۔ ضلع گوادر کے 62بند اسکولوں میں سی52 اسکول دوبارہ کھلوا کر وہاں اساتذہ کی تعیناتی مکمل کر دی گئی ہیاور ان میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں۔
یاد رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان نے الیکشن مہم کے دوران عوام سے یہ وعدہ کیا تھا کہ کامیاب ہونے کی صورت میں ان کی پہلی ترجیح تعلیم ہوگی انہوں نے کہا تھا کہ‘‘تعلیم سے محروم بچے ہمارا مستقبل ہیں، اگر ہم انہیں پڑھا نہ سکے تو ترقی کا خواب ادھورا رہے گا’’گزشتہ پندرہ برسوں سے ضلع گوادر کے درجنوں دیہاتی اسکول بند پڑے تھے۔

ان اسکولوں میں اساتذہ کی کمی، یا سیاسی بنیادوں پر ٹیچرز کی شہروں میں منتقلی کے باعث تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر رک چکی تھیں۔

ماضی کی حکومتوں نے بارہا ان اسکولوں کی بحالی کے وعدے کیے مگر عملی اقدامات نہ ہو سکے۔مولانا ہدایت الرحمان نے ڈیڑھ سال کے مختصر عرصے میں نہ صرف یہ اسکول دوبارہ کھلوائے بلکہ وہاں اساتذہ کی تعیناتی کو بھی یقینی بنایا۔ اس اقدام سے ہزاروں بچوں کو دوبارہ تعلیم کا موقع میسر آ گیا ہے، اور مقامی عوام نے اس کامیابی پر گہری خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
اب بھی ضلع کی10 اسکول ایسے ہیں جو ان علاقوں میں واقع ہیں جہاں آبادی نقل مکانی کر کے شہروں میں جا چکی ہیاس حوالے سے مولانا ہدایت الرحمان کا کہنا ہے کہ‘‘ہم ان اسکولوں کو ان علاقوں میں منتقل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جہاں آبادی موجود ہے مگر اسکول نہیں۔ان شاء اللہ جلد یہ اسکول بھی کھول دیے جائیں گے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔’’مولانا ہدایت الرحمان کی اس کاوش کو عوامی حلقوں اور تعلیمی اداروں میں نہایت مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔ان کے اقدامات سے ثابت ہوتا ہے کہ اگر نیت صاف ہو اور عزم مضبوط تو برسوں سے بند دروازے بھی کھل سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.