ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی حمایت نہیں کرسکتے، پوپ فرانسس
ویٹیکن سٹی کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی حمایت نہیں کرسکتے۔
عیسائیوں کے مقدس ترین مقام ویٹیکن سٹی نے عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی جانب سے جاری بیان میں کہا ہے کہ کیتھولک چرچ کبھی بھی نہ تو ہم جنس پرست افراد کے ساتھ رہنے کی اجازت دے سکتا اور نہ ہی اس کو قانونی تسلیم کرسکتا ہے کیوں کہ ہم جنس پرستی گناہ ہے جس کی کبھی حمایت نہیں کی جاسکتی، خدا کبھی بھی ایسے گناہ کو معاف نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پوپ فرانسس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم جنس پرست افراد خدا کے بچے ہیں لہذا انہیں بھی خاندان میں ایک ساتھ رہنے کا حق حاصل ہے، انہیں خاندان سے باہر نہیں پھینکا نہیں چاہیے بلکہ ہمیں ان کے ساتھ رہنے کے لیے قانون بنانا ہوگا جس میں یہ قانونی طور پر ایک ساتھ رہ سکتے ہیں